25 جولائی، 2024، 9:29 AM

نتن یاہو کی امریکی کانگریس میں تقریر عقل اور انسانیت کی توہین ہے، حماس

نتن یاہو کی امریکی کانگریس میں تقریر عقل اور انسانیت کی توہین ہے، حماس

حماس کے رہنما نے امریکی کانگریس میں صہیونی وزیراعظم کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ اور انسانیت کی توہین قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے رہنما عزت الرشق نے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے امریکی کانگریس میں خطاب پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق عزت الرشق نے ٹیلگرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس میں صہیونی وزیراعظم کا خطاب جھوٹ کا پلندہ اور عقل و انسانیت کی توہین تھا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان جہاد طہ نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے امریکی کانگریس میں خطاب کے دوران غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کی توجیہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مقاومتی تنظیموں کی نو مہینے استقامت کے بعد صہیونی وزیراعظم کی کانگریس میں تقریر کے دوران ناامیدی اور مایوسی کھل کر سامنے آگئی۔

انہوں نے تاکید کی کہ حماس نتن یاہو کے خطاب کے دوران کانگریس کی عمارت کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرے کی حمایت کرتی ہے۔

News ID 1925586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha